URDU PAGES PAKISTAN

A PlateForum For New Generation,Fastest Growing IT Forum

  • Post new topic
  • Reply to topic

hacker and crackers


dj_tauseef
Senior Moderator
Senior Moderator

Posts : 690
Joined : 10 Jan 2008
Age : 23
location : karachi
Mobile No : hidden

hacker and crackers

Post by dj_tauseef on Sun 18 May 2008, 2:54 am

آصف ملک: ٹیکنالوجی کا مقابلہ ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے۔

[b]انٹرنیٹ
پر رقم کی ادائیگی کرنے والی کمپنی نوچیکس کے سیکورٹی ڈائریکٹر آصف ملک کے
لئے 23 اگست 2004 کا دن ایک معمول کا دن ہی تھا۔ لیکن پھر شام سات بجے ان
کے ان باکس میں ایک ای میل آئی اور سب کچھ بدل گیا۔

آصف
ملک سے اِس ای میل میں ایک نامعلوم شخص نے یہ دھمکی دی تھی کہ اگر ان کی
کمپنی نے دس ہزار ڈالر تاوان کے طور پر ایک یورپی بینک اکاؤنٹ میں جمع نہ
کروائی تو ان کی کمپنی کی سائں پر حملہ کیا جائے گا۔
شروع
میں آصف ملک نے اس دھمکی کو بہت سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ انہیں پہلے
بھی ایسی بہت سے ای میل موصول ہوتی رہتی ہیں اور عموماً ان دھمکیوں پر عمل
نہیں کیا جاتا۔ لیکن پھر جب کمپنی کی سائٹ شام آٹھ بجے ڈاؤن ہوگئی تو آصف
ملک نے فیصلہ کیا اس کے بارے کچھ کرنا پڑے گا۔
بڑی
کمپنیوں کی سائٹس پر ایسے حملے آج کل بہت عام ہیں اور ہیکرز عموماً رقوم
کی ادائیگی یا جوا کھیلنے والی یا ایسی سائٹس کو نشانہ بناتے ہیں جو اگر
ڈاؤن ہوجائیں تو ان کمپنیوں کو خاصہ نقصان ہوتا ہے۔ لہِذا ان میں سے کئی
کمپنیاں کئی مرتبہ تاوان دینے پر تیار ہوجاتی ہیں کیونکہ کمپنی کی سائٹ
ڈاؤن ہونے کی صورت میں کمپنی کو ہونے والے نقصان کے مقابلے میں تاوان کی
رقم بہت کم ہوتی ہے۔
ان حملوں کو DDoS کہا جاتا
ہے اور ان میں بنیادی طور پر ہوتا یہ ہے کہ ہیکرز بہت سے کمپیوٹروں کو جو
آن لائن ہوتے ہیں ان کے مالکان کو خبر کئے بغیر ایک طرح سے اپنے اس حملے
میں شامل کرلیتے ہیں۔ ان کمپیوٹرز کو ’زومبی‘ کمپیوٹرز کہا جاتا ہے اور ان
کے ذریعے بہت سا جنک مواد حاصل کرتے ہیں اور اس مواد کو جس کمپنی کی سائٹ
پر حملہ کرنا ہو اس کی طرف روانہ کردیتے ہیں۔ اس طرح حملے کا نشانہ بننے
والی سائٹ پر ایک دم سے بہت سا ڈیٹا آنا شروع ہوجاتا ہے اور وہ اس لوڈ کی
وجہ سے ڈاؤن ہوجاتی ہے۔
لیکن جب نوچیکس کی سائٹ
پر حملہ ہوا اور وہ ڈاؤن ہوگئی تو آصف ملک نے فیصلہ کیا کہ وقت آگیا کہ
سائٹ کے ’اغوا کاروں‘ سے مذاکرات کئے جائیں۔ انہوں نے ان ’اغوا کاروں‘ سے
اگلے روز صبح تک کا وقت طلب کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ کل تک تاوان
کی رقم ادا کردیں گے۔
لیکن آصف ملک نے یہ یقین
دہانی کروانے کے بعد یہ فیصلہ بھی کیا کہ وہ تاوان ادا نہیں کریں گے اور
اس ٹیکنالوجی کے حملے کا مقابلہ ٹیکنالوجی سے ہی کریں گے۔
انہوں نے سسکو کی طرف سے بنایا گیا ایک سیکورٹی سوفٹ وئیر اپنے سرورز میں لگایا اور اس حملے کا بھر پور مقابلہ کیا۔
لیکن
آصف ملک کی کمپنی کے لئے اس حملے کا مقابلہ کرنا بہت مہنگا پڑا۔انہیں اس
سوفٹ وئیر کے لئے ابتدائی طور پر بیس ہزار ڈالر کا خرچہ کرنے کے علاوہ تین
ہزار ڈالر ماہانہ بھی ادا کرنا پڑےگا۔ یعنی ایک طرح سے دیکھا جائے تو آصف
ملک کی کمپنی کو تاوان ادا کرنا سستا پڑتا۔[/b]

*~*AnGeL hEaRt*~*
Golden member
Golden member

Posts : 2487
Joined : 19 Jul 2007
Age : 17
location : PaRiStAaN
Mobile No : 1234567890

Re: hacker and crackers

Post by *~*AnGeL hEaRt*~* on Wed 21 May 2008, 7:50 pm

hmmmmmm very nice sharing bhaiya..
Asif Malik sahib ko agy ka nai pata ho ga na ab bhugtna pary ga...

dj_tauseef
Senior Moderator
Senior Moderator

Posts : 690
Joined : 10 Jan 2008
Age : 23
location : karachi
Mobile No : hidden

Re: hacker and crackers

Post by dj_tauseef on Wed 28 May 2008, 2:20 am

arye aisa nahi kaho hum sab hi ko khatrat darpesh hai kisi bhi waqt kuch bhi ho sakhta hai

malik_tanveer
Teen Member
Teen Member

Posts : 110
Joined : 21 Jun 2008
Age : 18
location : Okara,Pakistan
Mobile No : +923457504190

Re: hacker and crackers

Post by malik_tanveer on Wed 16 Jul 2008, 11:02 am

nice tauseef bhai

___hacker___
Junior Member
Junior Member

Posts : 21
Joined : 24 Jul 2008
Age : 19
location : pakistan
Mobile No : 03067635128

Re: hacker and crackers

Post by ___hacker___ on Mon 04 Aug 2008, 10:44 pm

i know all these phir bhi i like hackers hacking .coz hacker have master mind.......
  • Post new topic
  • Reply to topic

The time now is Fri 05 Dec 2008, 9:22 pm