URDU PAGES PAKISTAN

A PlateForum For New Generation,Fastest Growing IT Forum

  • Post new topic
  • Reply to topic

Naamaz


Nouman
Teen Member
Teen Member

Posts : 267
Joined : 20 Feb 2008
Age : 20
location : Faisalabad
Mobile No : --------------

Naamaz

Post by Nouman on Fri 02 May 2008, 12:18 pm

حضرت
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان
کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب میں مکہ میں تھا
تو ایک شب میرے گھر کی چھت پھٹی۔۔حضرت جبرئیل علیہ السلام اترے انہوں نے
پہلے میرے سینے کا چاک کر کے اسے آب زم زم سے دھویا پھر ایمان و حکمت سے
بھرا ہوا سونے کا ایک طشت لائے اور اسے میرے سینے میں ڈال دیا بعد میں
سینہ بند کر دیا بعد میں انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے لے کر آسمان کی
طرف لے چڑھے جب میں آسمان دنیا پر پہنچا تو جبرئیل علیہ السلام نے داروغہ
آسمان سے کہا دروازہ کھول' اس نے کہا کون ہے ؟
بولے میں جبرئیل علیہ السلام ہوں پھر اس نے پوچھا یہ تمہارے ہمراہ کون ہے
؟ حضرت جبریل علیہ السلام نے کہا میرے ہمراہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں' اس نے پھر دریافت کیا کہ انہیں دعوت دی گئی ہے؟ حضرت جبرئیل علیہ
السلام نے کہا ہاں! اس نے جب دروازہ کھول دیا تو ہم آسمان دنیا پر چڑھے
وہاں ہم نے ایک ایسے شخص کو بیٹھے دیکھا جس کی دائیں جانب جم غفیر اور
بائیں جانب بھی انبوئہ کثیر تھا جب وہ اپنی دائیں جانب دیکھتا تو رو
دیتااس نے(مجھے دیکھ کر) فرمایا کہ نیک پیغمبر اچھے بیٹے خوش آمدید ! میں
نے جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ
حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور ان کے دائیں بائیں انبوہ کثیر ان کی اولاد
کی ارواح ہیں دائیں جانب والے جنتی اور بائیں جانب والے دوزخی ہیں اس لیے
دائیں طرف نظر کر کے ہنس دیتے ہیں اور بائیں طرف دیکھ کر رو دیتے ہیں پھر
حضرت جبرئیل مجھے لے کر دوسرے آسمان کی طرف چڑھے اور اس کے داروغہ سے کہا
کہ دروازہ کھول دو ' اس نے بھی وہی گفتگو کی جو پہلے نے کی تھی چناچہ اس
نے دروازہ کھول دیا۔۔حضرت انس رضی اللہ نے فرمایا کہ حضرت ابو ذر رضی اللہ
عنہ کے بیان کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمانوں میں حضرت
آدم' ادریس 'موسی'عیسی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات کی لیکن ان
کے مقامات کو بیان نہیں کیا صرف اتنا کہا کہ آسمان اول پر حضرت آدم علیہ
السلام اور چھٹے آسمان پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو پایا۔
[img]

Nouman
Teen Member
Teen Member

Posts : 267
Joined : 20 Feb 2008
Age : 20
location : Faisalabad
Mobile No : --------------

Re: Naamaz

Post by Nouman on Fri 02 May 2008, 12:19 pm


حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب حضرت جبرئیل علیہ السلام رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر حضرت ادریس علیہ السلام کے پاس سے گزرے تو
انہوں نے فرمایاکہ نیک پیغمبر اور اچھے بھائی خوش آمدید ! میں نے پوچھا یہ
کون ہیں ؟ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے جواب دیایہ حضرت ادریس علیہ السلام
ہیں پھر میں حضرت موسی علیہ السلام کے پاس سے گزرا تو انہوں نے بھی کہا
نیک پیغمبر اور اچھے بھائی خوش آمدید !میں نے پوچھا یہ کون ہیں؟حضرت
جبرئیل علیہ السلام نے جواب دیا یہ حضرت موسی علیہ السلام ہیں۔۔پھر میں
حضرت عیٰسی علیہ السلام کے پاس سے گزرا تو انہوں نے کہا کہ نیک پیغمبر اور
اچھے بھائی خوش آمدید !میں نے حضرت جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا یہ کون
ہیں؟ توانہوں نے جواب دیا یہ حضرت عیٰسی علیہ السلام ہیں پھر میں حضرت
ابراہیم علیہ السلام کے پاس سے گزرا تو انہوں نے بھی کہا کہ صالح نبی اور
اچھے بیٹے خوش آمدید ! میں نے حضرت جبرئیل علیہ السلام سے پوچھاکہ یہ کون
ہیں؟تو انہوں نے کہا کہ یہ حضرت ابراہیم السلام ہیں۔
[img]

Nouman
Teen Member
Teen Member

Posts : 267
Joined : 20 Feb 2008
Age : 20
location : Faisalabad
Mobile No : --------------

Re: Naamaz

Post by Nouman on Fri 02 May 2008, 12:19 pm


حضرت ابنِ عباس رضی اللہ اور حضرت ابو حبہ انصاری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر اللہ نے میری امت امت پر
پچاس نمازیں فرض کیں میں یہ حکم لے کر واپس آیا جب موسی علیہ السلام کے
پاس سے گزرا تو انہوں نے پوچھا کہ اللہ تعالٰی نے آپ کی امت پر کیا فرض
کیا ہے ؟ میں نے کہا (شب و روز میں) پچاس نمازیں فرض کی ہیں۔۔اس پر حضرت
موسی علیہ السلام نے کہا اپنے پروردگار کے پاس لوٹ جائیے کیونکہ آپ کی امت
ان کی متحمل نہیں ہو سکے گی۔۔چنانچہ میں واپس گیا تو اللہ تعالٰی نے کچھ
نمازیں معاف کر دیں میں پھر موسی علیہ السلام کے پاس آیا اور کہا اللہ
تعالٰی نے کچھ نمازیں معاف کر دیں ہیں۔۔انہوں نے کہا اپنے رب کے پاس واپس
جاؤ آپ کی امت ان کی بھی متحمل نہیں ہے میں لوٹا تو اللہ نے کچھ اور
نمازیں معاف کر دیں میں پھر موسی علیہ السلام کے پاس آیا تو انہوں نے کہا
کہ پھر اپنے پروردگار کے پاس واپس جائیں کیونکہ آپ کی امت ان (نمازوں) کی
بھی متحمل نہیں ہو سکے گی۔۔میں پھر لوٹا (اور ایسا کئی بار ہوا) بالآخر
اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ وہ نمازیں پانچ ہیں اور درحقیقت (ثواب کے لحاظ
سے) پچاس ہیں میرے ہاں فیصلہ بدلنے کا دستور نہیں میں پھر موسی علیہ
السلام کے پاس لوٹ کر آیا تو انہوں نے کہا اپنے رب کے پاس(مزید تخفیف کے
لئے) لوٹ جاؤ میں نے کہا اب مجھے اپنے مالک سے شرم آتی ہے پھر مجھے جبرئیل
لے کر روانہ ہوگئے یہاں تک کہ سدرۃالمنتہی تک پہنچا دیا جسے کئی طرح کے
رنگوں نے ڈھانپ رکھا تھا۔۔جن کی حقیقت کا مجھے علم نہیں پھر میں جنت میں
داخل کیا گیا وہاں کیا دیکھتا ہوں کہ اس میں موتیوں کی (جگمگاتی) لڑیاں
ہیں اور اس کی مٹی کستوری ہے۔۔ (رواہ البخاری)
[img]

Nouman
Teen Member
Teen Member

Posts : 267
Joined : 20 Feb 2008
Age : 20
location : Faisalabad
Mobile No : --------------

Re: Naamaz

Post by Nouman on Fri 02 May 2008, 12:19 pm

فوائد
: سلف امت کا اس پر اتفاق ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج
عالم بیداری میں بدن اور روح ہر دو کے ساتھ ہوا اور اس موقع پر پانچ
نمازیں فرض ہوئیں نیز نو بار اپنے رب کے حضور آمدورفت سے پچاس نمازوں میں
سے پانچ رہ گئیں چونکہ قرآنی ضابطہ کے مطابق ایک نیکی کا اجر دس گناہ ہے
اس لیےپانچ نمازیں ادا کرنے سے پچاس ہی کا ثواب لکھا جاتا ہے (عون
الباری/ص :480 /1)
[img]

Nouman
Teen Member
Teen Member

Posts : 267
Joined : 20 Feb 2008
Age : 20
location : Faisalabad
Mobile No : --------------

Re: Naamaz

Post by Nouman on Fri 02 May 2008, 12:20 pm


حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا
کہ اللہ تعالٰی نے جب نماز فرض کی تھی تو حضر و سفر میں (ہر نماز کی) دو
دو رکعتیں فرض کی تھیں پھر نماز سفر اپنی اصلی حالت میں قائم رکھی گئی اور
حضر کی نماز میں اضافہ کیا گیا۔۔

فوائد : اس سے معلوم ہوا کہ دوران سفر نماز قصر کرنا عزیمت کے باب سے ہے اسے رخصت پر محمول کرنا صحیح نہیں۔۔ (عون الباری/ص :483 /ج :1 )
[img]

Nouman
Teen Member
Teen Member

Posts : 267
Joined : 20 Feb 2008
Age : 20
location : Faisalabad
Mobile No : --------------

Re: Naamaz

Post by Nouman on Fri 02 May 2008, 12:23 pm

اللہ تعالٰی نے (بندوں پر) پانچ نمازوں کو فرض کیا ہے 'جو آدمی اچھی طرح
ان نمازوں کا وضو کرے اور انہیں وقت پر پڑھے' رکوع اور خشوع کا پوری طرح
خیال رکھے'اللہ تعالٰی نے اپنے ذمے لے لیا ہے کہ اسے بخش دے 'اور جو آدمی
یہ نہ کرے اس کا اللہ تعالٰی پر کوئی ذمہ نہیں'چاہے اسے بخش دے اور چاہے
سزا دے۔۔
[img]

M A ADEEL
Teen Member
Teen Member

Posts : 130
Joined : 15 Mar 2008
Age : 20
location : 65 G.B faisalabad
Mobile No : 0332-7254665

Re: Naamaz

Post by M A ADEEL on Fri 02 May 2008, 12:40 pm

AOA!
NOUMAN BHE ALLAH AP KE ILM ME BARKAT ATA FERMAY
VERY GOOD SHAIRING
BEST WISHES
BHE IS KO SIZE BERA KYA KRO
OK

*~*AnGeL hEaRt*~*
Golden member
Golden member

Posts : 2487
Joined : 19 Jul 2007
Age : 17
location : PaRiStAaN
Mobile No : 1234567890

Re: Naamaz

Post by *~*AnGeL hEaRt*~* on Sat 03 May 2008, 12:45 am

Mashallah naoumaan bhaiya bohat hi zabardast sharing ki ap ny
Rabe kream hum sub muslims ko Nimaz parny ki or deen k mutabak kaam karny ki tofeeq ata farmayn Ameeen

( or thora sa bara size kar diya kary parny main asani ho gi) Shukriya

roshani
Devoted Member
Devoted Member

Posts : 1745
Joined : 29 Aug 2007
Age : 25
location : Hyderabad(pakistan)

Re: Naamaz

Post by roshani on Sat 03 May 2008, 1:48 am

very very nice sharing.
milta hai kya namaz main,
sajdey main ja k dekh
WWW.URDUPAGESPK.NET

Nouman
Teen Member
Teen Member

Posts : 267
Joined : 20 Feb 2008
Age : 20
location : Faisalabad
Mobile No : --------------

Re: Naamaz

Post by Nouman on Sat 03 May 2008, 5:43 pm

M A ADEEL wrote:AOA!
NOUMAN BHE ALLAH AP KE ILM ME BARKAT ATA FERMAY
VERY GOOD SHAIRING
BEST WISHES
BHE IS KO SIZE BERA KYA KRO
OK



ALLAH AP KE ILM ME BI BARKAT ATA FERMAY

thankx Smile
[img]

dj_tauseef
Senior Moderator
Senior Moderator

Posts : 690
Joined : 10 Jan 2008
Age : 23
location : karachi
Mobile No : hidden

Re: Naamaz

Post by dj_tauseef on Sat 03 May 2008, 11:27 pm

salam sir bohat zabardast sharing hai app ki aur meri tau app logo ki waja sai knowlege mai bohat izafa hota hai is lye mai app sab ka mashkoor hoo

MEESAM
Addicted Member
Addicted Member

Posts : 766
Joined : 27 Feb 2008
Age : 26
location : Wehshi Ko Sukoon Se Kya Matlab,Jogi Ka Nagar Mein Thikana Kya?
Mobile No : 786

Re: Naamaz

Post by MEESAM on Thu 08 May 2008, 7:36 pm

boht he achi posting hai JAZAKALLAH khair.
I WANT TO DIE WITH MY FORHEAD ON THE GROUND,
THE SUNNAH IN MY HEART,
ALLAH ON MY MIND,
QURAN ON MY TOUNGE,
AND TEARS IN MY EYES..


Mღ EღEღSღAღM
  • Post new topic
  • Reply to topic

The time now is Fri 05 Dec 2008, 9:18 pm