URDU PAGES PAKISTAN

A PlateForum For New Generation,Fastest Growing IT Forum

  • Post new topic
  • Reply to topic

" Anokhi Shadi "


MEESAM
Addicted Member
Addicted Member

Posts : 766
Joined : 27 Feb 2008
Age : 26
location : Wehshi Ko Sukoon Se Kya Matlab,Jogi Ka Nagar Mein Thikana Kya?
Mobile No : 786

angry " Anokhi Shadi "

Post by MEESAM on Mon 18 Aug 2008, 12:18 am


روایتی علماء اس شادی کو اسلام کے روح کی مخالف قرار دے رہے ہیں
ہندوستان میں اپنی نوعیت کی پہلی شادی ہوئي ہے جس میں نکاح خواں کے فرائض ایک مرد کے بجائے ایک خاتون نے انجام دیئے ہیں۔ روایت شکنی کا یہ کارنامہ ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں انجام دیا گيا ہے۔
منگل کو منصوبہ بندی کمیشن کی رکن ڈاکٹر سیدہ حامد نے نکاح خواں کے فرائض انجام دیئے اور دو سماجی کارکنوں کو رشتہ ازواج میں منسلک کیا۔
دلہن نے ڈاکٹر سیدہ حامد کو نکاح پڑھانے کے خصوصی طور پر دلی سے لکھنؤ آنے کی دعوت دی تھی۔
سیدہ حامد نے ایک مرد اور متعدد خواتین کی گواہی میں خطبہ پڑا اور نکاح کی رسم پوری کی۔
دلہن لکھنؤ کی سماجی کارکن نائش حسن اور دولہا عمران علی بھی سماجی کارکن ہیں۔ دونوں میڈیا کی موجودگي میں قاضی کے دونوں جانب بیٹھے تھے اور دونوں نے سب کے سامنے نکاح قبول کیا۔

تین طلاق کی اجازت نہيں
اس نکاح نامے کے تحت دولہے کو تین بار طلاق طلاق طلاق کہنے کے بعد شادی منسوخ کرنے کا اختیار نہیں ہے اور مرد و عورت دونوں کو طلاق کا اختیار ہے





اس نکاح میں مہر کی رقم اکاون ہزار روپےطے کی گئی اور نکاح نامے میں بعض نئی شرائط ہیں جنہیں ایک خاتون تنظیم بھارتی مسلم مہیلا اندولن نے تیار کیا ہے۔
اس نکاح نامے کے تحت دولہے کو تین بار طلاق طلاق طلاق کہنے کے بعد شادی منسوخ کرنے کا اختیار نہیں ہے اور مرد اور عورت دونوں کو طلاق کا اختیار ہے۔
اس شادی میں دولہا بارات لے کر نہیں آیا تھا اور دولہے کا خیر مقدم ایک عام مہمانوں کی طرح کیا گيا۔
میڈیا سے بات چيت میں دلہن نائش نے کہا کہ مرد کا قاضی ہونا مردوں کے غلبے والےسماج کا حصہ ہے جبکہ اسلام میں برابری اور انصاف پر زور دیا گيا ’اگر عورت نکاح پڑھائے تو شادی میں غیر معمولی مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا’یہ تبدیلی کی لہر ہے اور اس کا آغاز میں خود کر رہی ہیں۔‘
اس نکاح کے وقت موجود مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ایک ممبر نسیم اقتدار علی نے صرف خواتین گواہوں پر اعتراض کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شریعت کے مطابق ایک مرد بھی گواہ ہونا چاہیے۔ ان کے کہنے پر آخر میں ایک مرد کو بطور گواہ شامل کر لیا گيا۔
لکھنؤ کے فرنگی محل سے وابستہ مولانا خالد رشید اور بعض دیگر علماء نے اس نکاح کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نکاح میں مرد ہی نکاح خواں کے فرائص انجام دے سکتا ہے۔
لیکن سینیئر وکیل ظفر یاب جیلانی کا کہنا تھا کہ اس ميں تعجب کی کوئی بات نہیں ہے اور یہ غیر اسلامی بھی نہیں ہے۔
بقول ظفر یاب جیلانی ’مسلمانوں میں شادی ایک معاہدہ ہے اور اس میں گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مرد اور عورت ہونے سے فرق نہیں پڑتا ہےر ور نکاح کے وقت خطبہ پڑھنا بھی لازمی نہیں ہے اور اسے مرد یا عورت کوئی بھی پڑھ سکتا ہے۔




I WANT TO DIE WITH MY FORHEAD ON THE GROUND,
THE SUNNAH IN MY HEART,
ALLAH ON MY MIND,
QURAN ON MY TOUNGE,
AND TEARS IN MY EYES..


Mღ EღEღSღAღM

MEESAM
Addicted Member
Addicted Member

Posts : 766
Joined : 27 Feb 2008
Age : 26
location : Wehshi Ko Sukoon Se Kya Matlab,Jogi Ka Nagar Mein Thikana Kya?
Mobile No : 786

Re: " Anokhi Shadi "

Post by MEESAM on Mon 18 Aug 2008, 12:23 am


دولہا اور دلہن دونوں سماجی کارکن ہیں




ادیب شکیل صدیقی اس شادی کو ایک تاریخ ساز قدم قرارد یتے ہوئے کہتے ہیں’ اس میں کئی روایتیں ٹوٹی ہیں اور اس سے مسلم لڑکے لڑکیوں کو خود شادی کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہوگا۔‘
نئے جوڑے کو دعائیں دینے کے لیے متعدد سماجی کارکنان موجود تھے۔ اس میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی صدر شائشتہ امبر اور لکھنؤ یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر روپ ریکھا ورما بھی شریک تھیں۔
گھر والوں کو اس شادی میں ذرائع ابلاغ کی دلچسپی پسند تھی۔شادی میں ان کے مہمانوں سے زیادہ میڈیا کے افراد موجود تھے۔
I WANT TO DIE WITH MY FORHEAD ON THE GROUND,
THE SUNNAH IN MY HEART,
ALLAH ON MY MIND,
QURAN ON MY TOUNGE,
AND TEARS IN MY EYES..


Mღ EღEღSღAღM

M A ADEEL
Teen Member
Teen Member

Posts : 130
Joined : 15 Mar 2008
Age : 20
location : 65 G.B faisalabad
Mobile No : 0332-7254665

Re: " Anokhi Shadi "

Post by M A ADEEL on Fri 29 Aug 2008, 10:35 am

VERY GOOD
REALY ANOKHE SHADE HE.

roshani
Devoted Member
Devoted Member

Posts : 1809
Joined : 29 Aug 2007
Age : 25
location : Hyderabad(pakistan)

Re: " Anokhi Shadi "

Post by roshani on Fri 29 Aug 2008, 11:27 pm

very nice bilkul sahien title set kiya hai aapne
WWW.URDUPAGESPK.NET

saleemashar
Senior Moderator
Senior Moderator

Posts : 440
Joined : 07 Jul 2007
Age : 28
location : Darya khan ( Bhakkar) pak
Mobile No : 0092 03347646346

Re: " Anokhi Shadi "

Post by saleemashar on Sun 07 Sep 2008, 10:53 pm

arey wah messam good brother
Dr Saleem Ashar
geoashar@yahoo.co.uk
0308-3984009 0334-7646346
www.ckt.uk.tt



sharara_83
Junior Member
Junior Member

Posts : 3
Joined : 26 Oct 2008
Age : 25
location : Pakistan
Mobile No : 0092-333

Re: " Anokhi Shadi "

Post by sharara_83 on Sat 01 Nov 2008, 5:26 am

interisting
  • Post new topic
  • Reply to topic

Current date/time is Fri 09 Jan 2009, 8:12 am