آئی
بی ایم نے کمپیوٹر کی دنیا میں اپنی دیرینہ روایت برقرار رکھتے ہوئے دنیا
کا تیز ترین کمپیوٹر جین پی متعارف کیا ہے ـ تجارتی مقاصد کے لئے بنایا
جانےواےاس کمپیوٹرکی رفتار 1000 ٹریلین کیلکولیشن فی سیکنڈ ہے اور عام
کمپیوٹر سے 100000 گنا زیادہ تیز رفتار ہےـ
بی ایم نے کمپیوٹر کی دنیا میں اپنی دیرینہ روایت برقرار رکھتے ہوئے دنیا
کا تیز ترین کمپیوٹر جین پی متعارف کیا ہے ـ تجارتی مقاصد کے لئے بنایا
جانےواےاس کمپیوٹرکی رفتار 1000 ٹریلین کیلکولیشن فی سیکنڈ ہے اور عام
کمپیوٹر سے 100000 گنا زیادہ تیز رفتار ہےـ
اس قسم کا یہ پہلا کمپیوٹر
امریکی محکمہ توانائی کی آرگون نیشنل لیبارٹری میں الیونوئس میں نصب کیا
جائے گاـ دو مزید کمپیوٹر امریکہ ہی کی دو لیبارٹریوں کے لئے جبکہ چوتھا
کپمیوٹر برطانیہ کی کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی ڈیریسبری لیبارٹری
جو چیشائر میں ہے، کے لئے خریدا جائے گاـ
یہ نئی ایجاد ایٹمی طبیعیات جیسے پیچیدہ سائنسی مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔
اسی سلسلے کا سابقہ کمپیوٹر جین
ایل جو کیلیفورنیا لارنس لیور مور نیشنل لیبارٹری میں نصب ہے اور امریکی
ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کے حفاظتی مقصد کے تحت لگایا گیا ہے ،نہایت موثر
ثابت ہوا ہےـ
دوسو اسی اعشاریہ چھ ٹیرا فلوپ
یعنی دس ارب کیلکولیشن فی سیکنڈ سے زیادہ تیز رفتاری سے کام کرنے والا یہ
کمپیوٹر 131072 پروسیسرز کے ساتھ کام کرتا ہے اور 367 ٹیرافلوپ کی رفتار
تک کام کر سکتا ہےـ جبکہ جین پی میں 294912 پروسیسرز نصب کیے گئے ہیں اور
ان کی تعداد 884736 تک بڑھائی جاسکتی ہے جس سے اس کی رفتار تین پیٹا فلوپ
یعنی 3000 ٹریلین کیلکولیشن فی سیکنڈ تک بڑھائی جا سکتی ہےـ
اس کمپیوٹر کی لانچنگ کے موقع پر
آئی بی ایم کے ڈیپ کمپیوٹنگ کے نائب صدر ڈیوٹیوریک نے کہا کہ کمپیوٹر کے
ارتقائی عمل میں بلیو جین پی اب تک کی سب سے موثر پیشرفت ہےـ
اس مشین کی ہر مائکرو چپ میں آٹھ
پروسیسرز نصب ہوں گے جوایک ماسٹر یونٹ کے تحت کام کریں گے اورانفرادی طور
پر استعمال کیے جا سکیں گےـ
روڈ رنر کی رفتاراورطاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی ترقی یافتہ شکل کو محض چند مزید پروسیسرز کی ضرورت پڑے گی ـ
جین پی
سپر کمپیوٹر کے مقابلے پر سن کمپنی نے کونسٹیلیشن مشین کے نام سے سپر
کمپیوٹر متعارف کیا ہے جسکح رفتار ایک اعشاریہ سات پیٹا فلوپ ہےـ اس سے
قبل پہلی کونسٹیلیشن مشین جسے رینجر کا نام دیا گیا ہے، ٹیکساس یونیورسٹی
میں آسٹن کے مقام پر نصب کی گئی ہے اور 500 ٹیرا فلوپ کی رفتار سے کام
کرتی ہےـ








